”میں چاہتا ہوں کہ بابراعظم اب۔۔۔“ شاہد آفریدی نے نوجوان بلے باز کیلئے شاندار بات کہہ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم اس وقت سب سے مستقل مزاج پاکستانی کھلاڑی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ بڑی اننگز کھیلنا شروع کرے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم اس وقت سب سے مستقل مزاج پاکستانی بلے باز ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ بطور کھلاڑی ویرات کوہلی اور کین ولیم سن کی طرح مزید آگے بڑھے۔ اس کیلئے اسے لمبی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ آپ کے سامنے بھارتی بلے بازوں کی مثال موجود ہے، جب وہ بھی اچھا آغاز لیتے ہیں تو پھر 150 یا 200 رنز کر جاتے ہیں۔

سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جبکہ فائنل میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔