سابق حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو ہم صاف کررہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی منزل کی جانب گامزن ہے، ماضی کے فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا، سابق حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو صاف کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی منزل کی جانب گامزن ہے اور ماضی کے فرسودہ، بوسیدہ نظام سے عوام  کو کچھ نہیں ملا، سابق حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو صاف کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا، ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں گے۔