فاف ڈوپلیسز نے ٹاس ہار کر شکر ادا کیوں کیا؟

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس پر فاف ڈوپلیسز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” اچھا ہوا کہ ہم ٹاس ہار گئے کیونکہ ٹاس جیت جاتا تو باولنگ ہی کروانی تھی۔

ٹاس کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسز کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے خاص ورلڈ کپ ہے اور ایونٹ میں دباﺅ بھی بہت زیادہ ہے، پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے، پریشر میچ ہے تاہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، ایک ایک کر کے ہر میچ پر توجہ ہے، افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پریشر کا نہیں سوچ رہے بلکہ میچ پر فوکس کر رہے ہیں ۔