وزیرصحت پنجاب کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خدا حاصل کررہے ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدرات گئے اچانک خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال پہنچ گئیں۔ایم ایس خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزنے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکوہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ @Dr_YasminRashid pic.twitter.com/duOwMlSCJD
— PTI West Punjab (@PTIWPOfficial) June 22, 2019
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، ایمرجنسی، لیبر روم کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔