ورلڈ کپ: آرمی چیف قمر جاوید بھی سرفراز الیون کی حوصلہ افزائی کیلئے لارڈز پہنچ گئے

پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک بارش کی نذر ہو گیا تاہم قومی ٹیم کے جذبے کو بلند کرنے کیلئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے تاہم اس موقع سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی بھی موجود ہیں۔

پاکستان کیلئے باقی چار میچز جیتنے نہایت اہم ہیں جبکہ ایک شکست بھی ورلڈکپ کا سفر ختم کر سکتی ہے ۔