چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف سلیکٹر بڑی مشکل کے ہوئے شکار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ ے چیئرمین احسان مانی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی نہایت ناقص رہی ہے۔ جس پر پوری قوم نے اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تاہم اب ایک شہری نے خراب کارکردگی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے کہ انضمام الحق اور احسان مانی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ درخواست گزار شہری کی جانب سے عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدالت حکام کو حکم جاری کرے ۔ قومی ٹیم میں مبینہ گروپنگ کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔