امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ہاتھ دھو کر ایران کے پیچھے پڑ گئے۔ امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر کہتے ہیں جب تک تہران ایٹمی ہتھیاروں پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔ اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائیں گے۔
کھسیانی بلی کھمبا نوچے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرا ئے جانے کے بعد امریکی صدر سٹھیا سے گئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک نفرت آمیز اور متنازعہ بیانات داغنے لگے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا ڈراوا دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کل سے ایران پر نئی اقتصاد پابندیوں کا اطلاق ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکیں گے۔ اگر ایران مستحکم قوم بننا چاہتی ہے تو مجھے اعتراض نہیں بم بنانا ایران کی سوچ ہے۔ وہ کبھی ایسا نہیں کر سکیں گے۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک تہران میں موجود مقامی قیادت اپنا ارادہ تبدیل نہیں کرتی ان کے خلاف اقتصادی دباؤ قائم رکھا جائے گا۔