افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش، آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے، جبکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جبکہ علاقے میں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔