جنوبی افریقہ کے خلاف دھواں دار بلے بازی کرنے والے حارث سہیل کا گیم پلان کیا تھا؟ اندر کی کہانی بتادی

جنوبی افریقہ کے خلاف بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر حارث سہیل نے کہا ہے کہ باہر انتظار کرنا مشکل ہوتاہے ۔ آج میں نے اچھا کھیلا ہے ، مجھے کہا گیا تھا کہ آپ نے بابر اعظم کے ساتھ پارٹنر شپ بنانی ہے ۔

جنوبی افریفہ کے خلاف میچ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے قومی کرکٹر حارث سہیل نے کہا ہے کہ باہر انتظار کرنا مشکل ہوتا ہے اور اس وقت جب آپ یہ دیکھ رہے ہوں کہ ایک اچھی کارکردگی نہ دکھا سکنے والا گراﺅنڈ میں کھیل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اچھا کھیلا ہے۔ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ نے بابر اعظم کے ساتھ پارٹنر شپ بنانی ہے ۔

واضح رہے کہ حارث سہیل نے پاکستان کی طرف سے افریقہ کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 59گیندو ں پر 89رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔