ورلڈ کپ: حارث سہیل کیساتھ ہوا عجیب اتفاق

جنوبی افریقا کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر حارث سہیل کا اسکور اور ان کی شرٹ کا نمبر میچ کرگیا اسے محض اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن حقیقت یہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کارکردگی پر مین آف میچ قرار پانے والے قومی کرکٹر محمد حارث نے صرف 59 گیندوں پر 89 رنز جوڑے جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل ہیں تاہم آخری اوور میں ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی بلے باز 89 رنز بنا کر جب پویلین جا رہے تھے تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شرٹ کا سکرین شاٹ لے کر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حارث سہیل اگلی مرتبہ کھیلنے آﺅ تو شرٹ پر 200 لکھوا کرآنا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔