ورلڈ کپ: افغان ٹیم کا ٹاس جیت کر بنگلادیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا 31واں میچ آج کھیلا جارہا گا تاہم گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا تھا اور آدھے گھنٹے بعد میچ شروع کیا ہے۔

افغان ٹیم

گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم

تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔