”محمد عامر نے کل کے میچ میں کیا غلط کام کیا؟“ شعیب اختر نے ایسی اہم بات بتا دی کہ محمد عامر خود بھی حیران رہ جائیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد عامر کی باﺅلنگ میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے مگر ایک موقع پر میں نے انہیں کراس سیم بال پکڑتے ہوئے دیکھا اور ایسا نہیں کرنا چاہئے، وہ اپنا زور لگائیں اور پریکٹس پوری کریں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ میں جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر بہت اچھا کھیل رہا تھا اور اس نے ابتدائی اوورز میں وکٹیں جو کہ اس کا بنیادی کام بھی ہے۔ اس کا رن اپ بھی تیز تھا اور وہ گیند بھی سوئنگ کر رہا تھا۔

 پاکستان ٹیم کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ یہ نئے گیند سے بھی ریورس سوئنگ کر رہے ہیں اور پرانے گیند سے بھی، مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ اس کے باوجود میں نے محمد عامر کو کراس سیم گیند پکڑے ہوئے دیکھا جو کہ نہیں ہونا چاہئے۔ جب دفاع کیلئے کافی زیادہ رنز پڑے ہوں تو پھر کراس سیم نہیں بلکہ ان سوئنگ یا پھر یارکر کیلئے جاتے ہیں اور اپنا زور لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں محمد عامر کا کوچ ہوتا تو انہیں کہتا کہ کراس سیم پر نہ جائیں بلکہ اپنا پورا زور لگائیں اور پریکٹس پوری کریں کیونکہ اگلے میچوں میں بھی قریب ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی ، لہٰذا انہیں اس کیلئے خود کو پوری طرح تیار کرنا چاہئے۔