افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی 28 جون کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔