امریکا سعودی عرب کی حفاظت کررہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب پر احسانات کے انبار لگا دئیے،این بی سی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ امریکا سعودی عرب کی حفاظت کررہا ہے،سعودی حکومت کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنے ہونگے۔
امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا ایک مقصد سعودی عرب کی حفاظت ہے،سعودی عرب مالدار ملک ہے اسے اپنی حفاظت کے عوض ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیلیفون پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے واضح طور پر کہا ہےکہ امریکہ کا سعودی عرب کی حفاظت پر بڑا خرچہ ہورہا ہے اور سعودی عرب کو یہ خرچہ ادا کرنا چاہیے ولی عہد محمد بن سلمان نے میری اس بات قبول کرلیا۔