غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 2 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی، کیس میں یوسف رضاگیلانی، فاروق اعوان سمیت 7 ملزمان نامزد ہیں۔
ملزمان پرغیرقانونی ٹھیکوں سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزموں پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی، نیب نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، عدالت نے تمام ملزمان کو 2 جولائی کو طلب کرلیا ۔