سابق بھارتی کرکٹرکی بھی بابر اعظم کی تعریف، مستقبل کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی

 نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح، ہر وقت زہر اگلنے والے گوتم گھمبیر کی پیشن گوئی، سابق بھارتی کرکٹر نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو مستقبل کا عظیم کھلاڑی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابقورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد ہر وقت پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ردعمل دیتے ہوئے بڑی پیشن گوئی کی ہے۔

 ایک بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس دوران گوتم گھمبیر نے کہا کہ بابر اعظم نے جس قسم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں وہ ایک عظیم کرکٹر بنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔