ڈالر کو کب لگے گی نظر۔۔۔ اسکی اڑان تھم ہی نہیں رہی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 99 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آ گئی ہے لیکن ڈالر آج پھر سے معمولی مہنگا ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی کوئی خاص اچھی خبر موصول نہیں ہو رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 869 کی سطح پر چل رہاہے ۔