قطر کی پاکستان کو ائیر پورٹس جدید کرنے کی بڑی پیش کش، وزیراعظم کا مشاورتی اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے قطر کی پاکستان ائیر پورٹس کو جدید کرنے کی پیش کش پرصلاح مشورے کے لیے اہم بیٹھک بلا لی۔ اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سروس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان قطر کی ملک کے پانچ ائیر پورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیش کش پر صلاح مشورے کے لیے آج مشاورتی اجلاس بلا رہے ہیں۔
مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی میاں محمد سومرو سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور موجودہ پاکستانی ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرکے قطر ائیرپورٹ کی طرز پر بنانے کی پیشکش کی تھی۔