بحری قزاقوں کا ترکی کے بحری جہاز پر حملہ، عملے کے 10ارکان یرغمال

بحری قزاقوں نے ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے کے 10ارکان کو یرغمال بنالیا۔ ترک شپنگ کمپنی کے حکام کا کہناہے کہ قزاقوں نے تاحال کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
بحری قزاقوں نے ترکی کا سامان بردار جہاز پر حملہ گنی نا کے خلیج میں کیا۔قزاقوں نے عملے کے دس ارکان کو یرغمال بنا لیا اور وہ مستقل کہہ رہے کہ کہ عملے کے چھپے ہوئے دیگر ارکان باہر آجائیں بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔
ترک شپنگ کمپنی کے افسر نومان نے ترک ٹی وی کو بتایاکہ قزاقوں نے تاحال کوئی مطالبہ نہیں کیا لیکن جہاز کو چھڑانے کے لیے کوشش جاری ہے۔