مولا بخش چانڈیو نے کسے عینک والا جن کہہ ڈالا اور کیوں کہا؟ دلچسپ حقیقت جانیے

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹوں کے چوہدریوں کی حکومت ہے،حکومت نے ایک عینک والا جن پال لیا ہے کبھی خاتون اور کبھی انسان بن کر آتا ہے بڑی بڑی باتیں کرتا ہے لیکن سیف الرحمن کی طرح بھاگ جائے گا۔
بے نامی جائیدادوں سے آصف علی زرداری کا کوئی تعلق نہیں ہے  نیب کو معاف کریں اور عدالتوں میں ہمارے خلاف جائیں لیکن میڈیا پر آکر باتیں کیوں کرتے ہو۔ اپوزیشن کا نمائندہ سینیٹ کا چیئرمین ہوگا،حکومت صوبوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے،ریکوڈک کا کیس مشرف دور کے زمانے کی بات ہے جس جادو نے وزیراعظم کو کرسی پر بٹھایا اب وہ بے اثر ہوتا جارہا ہے،عزیر بلوچ کو اب کیوں زندہ کررہے ہیں وہ پہلے کن کے پاس تھا اور بیانات کس نے لئے ؟وزیراعظم امریکہ میں تحفظ حاصل کرنے کی وجہ سے سفارت خانے میں رہیں گے ،سفارت خانے میں رہنے کی وجہ بچہ بچہ جانتا ہے،آصف علی زرداری نے بیرونی دوروں پر جو اخراجات کئے وہ جائز اور قانون کے مطابق تھے وزیراعظم کی مشیر اطلاعات و نشریات 2 سال پہلے ہماری باتیں کرتی تھی لیکن جب اس پارٹی کو چھوڑے گی تو ان کے خلاف بولے گی۔