جنوبی اور لاطینی امریکا میں بدامنی کی وجہ امریکی موجودگی، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نیویارک کے چھے روزہ دورے کے بعد وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کی جنوبی اور لاطینی امریکا میں موجودگی ہی ان علاقوں میں بدامنی کی وجہ بنی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچنے۔
جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ علاقے میں امریکی موجودگی ہی عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔ امریکا کی جنوبی اور لاطینی امریکا میں موجودگی ہی ان علاقوں میں بدامنی کی وجہ ہے۔ امریکہ جس بھی علاقے میں جاتا ہے وہاں کے عوام پر دباو بڑھتا ہے اور علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی دباو اور مداخلت کے مقابلے میں وینزویلا کے عوام کے استقامت کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کی استقامت اس ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔