حسین نوازکی بھی سیاست کے میدان میں ہوئی انٹری، آتے ہی جہانگیر ترین کے بارے میں بڑی بات کر دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قرض معاف کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ہے کہ ’ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حسین نواز نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 96 لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا ’اپنی یہ کرتوت اور الزامات ہم پر!کہاں ہے نیب؟ کہاں ہے شہزاد اکبر؟ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔‘

اپنی یہ کرتوت اور الزامات ہم پر!کہاں ہے نیب؟ کہاں ہے شہزاد اکبر؟تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرےSBP record shows Tareen got over Rs99.6m loans written off https://t.co/2RyoLhZLKO
— Hussain Nawaz Sharif (@Hussain_NSharif) July 20, 2019
 
ایک اور ٹویٹ میں حسین نواز نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی وہ خبر شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز کے بیانات کو اپنے والد کے جیل اور بھائیوں کے بیرون ملک جانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ حسین نواز نے کہا کہ ’آج کے پاکستان میں سچ بولنے کا یہی انجام ہے۔کیا آپ کو سنسرشپ اور پریشان حال صحافی نظرنہیں آتے جنہیں اس مہنگائی کے دور میں بھی تنخواہیں نہیں ملتیں؟ کیا آپ کو اعلیٰ عدلیہ کے جج دکھائی نہیں دیتے جنہیں سچ بولنے کی پاداش میں سزاؤں کا سامنا ہے؟ یاد رکھیئے اس جھوٹ کے سمندر میں غرق یہ خود ہی ہوں گے۔
 

آج کےپاکستان میں سچ بولنےکا یہی انجام ہے۔کیا آپکوسنسرشپ اور پریشان حال صحافی نظرنہیں آتےجنھیں اس مہنگائی کےدورمیں بھی تنخواہیں نہیں ملتیں؟ کیا آپ کو اعلی عدلیہ کےجج دکھائی نہیں دیتے جنھیں سچ بولنے کی پاداش میں سزاؤں کا سامنا ہے؟یاد رکھیئے اس جھوٹ کےسمندر میں غرق یہ خود ہی ہوں گے۔ pic.twitter.com/r2joypCg3f
— Hussain Nawaz Sharif (@Hussain_NSharif) July 20, 2019