زرتاج گل کے خلاف غریدہ فاروقی کا مقدمہ ختم کر دیا گیا، کس نے کی سفارش؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اینکر پرسن نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے ایف آئی اے پر دباﺅطاقت کا غلط استعمال ہے ۔ صحافی اعزاز سید نے دعوی کیا ہے کہ وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے ایف آئی اے سائیبر کرائمز ونگ کے سربراہ کو طلب کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل…
اس پر رد عمل دیتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غرید ہ فاروقی نے کہا کہ زرتاج گل میری جانب سے اپنے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ 
وزیر داخلہ بریگیڈئیر رئٹائرڈ اعجاز شاہ نے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے سربراہ کو طلب کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف اینکر غریدہ فاروقی کا پرچہ ختم کرو۔ اقتدار میں آنے کے بعد لوگ متکبر کیوں ہوتے ہیں پڑھیے میرا کالم “اقتدار اور تکبر”
 

So madam ZartajGul playing all dirty tactics to misuse her position to clear her name from an FIR by me reporting slandering by her in FIA CyberCrime. Now Interior Min Brig Ijaz Shah pressurised FIA and got the case closed at Lhr. Another misuse of power! @ImranKhanPTI Tabdeeli? https://t.co/THkvsKt6Re
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) July 20, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ سال وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کی خاتون وزیر مملکت زرتاج گل کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق غریدہ فاروق نے 28 مارچ کو شکایت درج کرائی تھی کہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ زرتاج گل نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے ٹویٹ کی جس میں الزام لگایا ہے کہ اینکر غریدہ نے شہباز شریف سے شادی کی ہے۔جب عمران خان کی شادی کے حوالے سے کئی افواہیں اڑائی جا رہی تھیں۔ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ ہر کوئی عمران خان کی شادی کے بارے میں خبر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کو لے کر میڈیا نے سکینڈل بنایا، اسی ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے کہاتھا کہ نیوز اینکر غریدہ فاروقی کی شہباز شریف سے شادی ہوئی ہے، وہ فرنٹ مین ہیں، خاتون اینکر شہباز شریف کے بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔