معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا مالیاتی شعبے میں قدم

معروف ٹیکنالوجی کمپنی کا مالیاتی شعبے میں قدم، ایپل کمپنی اپنا کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کو تیار، ایپل کریڈٹ کارڈ کا اجرا آئندہ ماہ سے ہوگا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے جارہی ہے۔ رواں سال ایپل کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی جلد ہی اپنا ’کریڈٹ کارڈ‘ لانچ کرے گی جس کے بعد اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ اب ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اگلے ماہ اگست میں ’ایپل کریڈٹ کارڈ‘ لانچ کرے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق ایپل کمپنی کا یہ منصوبہ گولڈ مین ساچس کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے اور ایپل کریڈٹ کارڈ کے صارفین اپنے ایپل ڈیوائس میں’والٹ ایپ‘ کو سائن اِن کرکے اسے با آسانی استعمال کرسکیں گے جب کہ صارفین کو اخراجات کی سلپ اور نوٹیفکیشن الرٹس بھی اسی ایپ پرموصول ہونگے۔