وزیراعظم کا عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو فون کرکے "ایف اے ٹی ایف” کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت پاکستان پر دہشتگردی میں مالی معاونت کے الزامات تھے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت اور مدد کی تھی جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور "ایف اے ٹی ایف” کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر شیخ محمد بن زید سے اظہار تشکر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔