فیصل واوڈا نے مریم نواز پرجو سنگین الزام عائد کیا، اس میں کتنی ہے سچائی؟ جانیے اس خبر میں

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کی کوشش تھی ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے پاس اب اپنا منہ دکھانے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی، مریم نواز دھوکے بازتھیں اور دھوکے باز ہیں،مریم نواز نے نظام انصاف کودھوکا دیا۔
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کی کوشش تھی ، اپوزیشن پارٹیوں کے پاس اب اپنا منہ دکھانے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی ۔ مریم نواز دھوکے بازتھیں اور دھوکے باز ہیں،مریم نواز نے نظام انصاف کودھوکادیا۔
انہوں نے کہا کہ جو سیاسی طالب علم ہوتاہے ، وہ صبر اور خبر پر نظر رکھتاہے اور میں صبر بھی رکھتا ہوں اورخبر بھی رکھتا ہوں۔فیصل واوڈانے کہا کہ جہاں ضمیر فروشی کی بات ہو وہاں عمران خان خفیہ رائے شماری کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی لیڈر ہی نہیں بلکہ نائب صدر بھی ہیں اور فیصلہ ان کا بھی آنا ہے ۔