اعلانیہ کھلی رائے شماری میں حصہ اور بیلٹنگ کے وقت ضمیرجاگ اٹھے، مصدق ملک نے کسے مخاطب کر دیا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ جب چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر علانیہ رائے شماری ہوئی تو 64ووٹ تھے جنہوں نے ہاتھ کھڑے کرکے چیئر مین سینیٹ کےخلاف اعلانیہ کھلی رائے شماری میں حصہ لیا لیکن جب سیکرٹ بیلٹنگ کا وقت آیا تو ان لوگوں کے اچانک ضمیر جاگ گئے۔
مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ خفیہ لوگ ہیں کون ہیں جو پہلے کھڑے ہوئے اورجب خفیہ رائے شماری ہوئی تو ان کے ذہن بدل گئے ، ان لوگوں کو عوام کے سامنے آنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ جب اعلانیہ رائے شماری ہوئی تو 64ووٹ تھے جنہوں نے ہاتھ کھڑے کرکے چیئر مین سینیٹ کےخلاف اعلانیہ کھلی رائے شماری میں حصہ لیا لیکن جب سیکرٹ بیلٹنگ کا وقت آیاتو ان لوگوں کے اچانک ضمیرجاگ گئے اور ان کی جانب سے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا گیا ۔