ایشیاء میں پاکستان کا دوسرا نمبر، کس حوالے سے؟ جانئیے اس خبر میں

پاکستان ایشیاء کا دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا، ایشیاء میں ایران کے بعد پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔
ایشیاءکے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیاءمیں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔
ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں ایشیاء میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں ریکارڈ کی گئی جو کہ 50.4 فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی شرح 10.30 فیصد جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ کی گئی۔