پاکستان سپر لیگ کی طرف سے پشاور والوں کیلئے خوشخبری

پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ کے مالکان اور چیئرمین احسان مانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور کو بھی سپر لیگ کے میچز کی میزبانی دی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے مالکان اور پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے پشاور میں بھی میچز ہونگے۔

اجلاس کے دوران فرنچائزز نے شیڈول کو حتمی کرنے سے پہلے مزید وقت مانگ لیا عید کے بعد تمام مالکان ایک مرتبہ پھر بیٹھ کر اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

ان کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ خیبرپختونخوا کے شہری میچز سے محظوظ ہونگے۔ اس سے پہلے لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کو میچز ملے تھے اب 5 مقامات پر پی ایس ایل کے میچز ہونگے، ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلے جائے۔