پاک بحریہ کا گوادر کے قریب اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 32 ملین ڈالر مالیت کی حشیش قبضے میں

پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب آپریشن، پاک بحریہ نے کروڑوں روپے مالیت کی حشیش قبضے میں لے لی۔
ترجمان پاک بحریہ کہتے ہیں آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے مکران کی سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران بتیس ملین ڈالر مالیت کی سولہ سو کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔
آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون، مستقل نگرانی اور اینٹلی جنس کی بنیاد پرکیا گیا جبکہ مزید کارروائی کے لئے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کا مظہر ہے۔