ٖفلسطینی شہریوں کے لیے اردن کی طرف سے خصوصی سہولت

اردن نے فلسطینوں کے لئے خصوصی سہولت فراہم کردی ہے، اردن کی حکومت نے حج کے دوران سعودی عرب میں موجود فلسطینی شہریوں کو سفارتخانے سے پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردن کے قائم مقام چیف جسٹس شیخ واصف البکری کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد ان افراد کو گرمی کے موسم میں پلوں پر بھیڑ کی زحمت سے بچانا ہے۔
اردن کے فرماں روا شاہ عبد اللہ دوم کی ہدایت پر اردنی پاسپورٹ کی فیس دوسو دینار سے کم کر کے پچاس دینار کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سولہ سال سے کم عمر افراد کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
اردن نے اس سلسلے میں گذشتہ برس ستمبر میں فیصلے کر لیے تھے تاہم لوجسٹک انتظامات اور ان خدمات کو پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی سمجھوتوں کے بعد اب انہیں پہلی مرتبہ نافذ کیا جا رہا ہے۔