ایران امریکا تعلقات: ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے، حسن روحانی

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے نقصان خود امریکا کو بھگتنے ہونگے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی۔
حسن روحانی نے کہا کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے بدلے امن، تیل کے بدلے تیل کا فارمولہ ہے، جھوٹے دعوے مت کرو، سیکورٹی کے بدلے ہی سیکورٹی ملے گی، امریکا اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ پابندیاں اٹھالیں تو امریکا کو مجرم تصور نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں اٹھارہ سال بعد طالبان سے مذاکرات کرنا پڑے۔