مسافر وین الٹنے سے 15 افراد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اورتی بائی پاس پر مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اروتی بائی پاس محمد خان موڑ پر پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسافر وین ملتان سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔