کسں ملک نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ؟ جانیے اس خبر میں

جمہوریہ نیکارا گوا نے فلسطینی مملکت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں سے نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق نیکارا گوا نے مازن خفش کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
مازن خفش ایک فلسطینی نژاد شہری ہیں جن کا آبائی خاندان غرب اردن کے نابلس شہر میں آباد ہے۔ خفش اس وقت رام اللہ میں ہیں۔ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔
ریاض المالکی نے امید ظاہر کی دوسرے ممالک بھی فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔