پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو جھٹکا دے دیا، جانیے کون ہوا محروم اور کون بنا سکندر؟ بڑا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سیزن 20-2019ءکیلئے 19 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کا نام شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ سال اس میں 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

کٹیگری اے میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔