عمران حکومت نے جو کچھ کیا ہے، اس سے مودی کی راہ ہموار ہوئی ہے، کس نے دے دیا بڑا بیان ؟

پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو شخص رکھا ہواہے ، اس کے بارے میں کتابوں میں صفحے کے صفحے کالے ہوئے ہیں۔
 پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو شخص رکھا ہوا ہے اس شخص کے بارے میں کتابوں میں صفحے کے صفحے کالے ہوئے ہیں اور یہ کتاب جس نے لکھی ہے ، وہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں غیرت کا تصور عورت کے تحفظ سے جڑا ہوتا ہے لیکن جو لوگ خواتین کی چادروں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیں تو کیا کہا جاسکتا ہے ؟
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوکچھ کیاہے ، اس سے مودی کی راہ ہموار ہوئی ہے جو وہ چاہ رہا تھا ، وہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کوبیچ دیاہے ، وزیر اعظم نے وائٹ ہاﺅس کے باغوں میں جوچہل قدمی کی ہے، اس کا جواب نہیں دیا ۔