آسام میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

آسام میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا ، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں تیج پور کے قریب بھارتی فضائیہ کا سخوئی تھرٹی گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا ۔ گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ حکام نے واقعہ کی انکوائری کاحکم دیدیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے اکثر وبیشتر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹ ان کو موت کے تابوت بھی قراردیتے ہیں۔