بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکالنے کی پس پردہ کیا ہیں وجوہات؟ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سب بتا دیا

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر بھارت ڈپلومیسی پر یقین نہیں کرتا اور بات چیت کرنے پر تیار نہیں تو پھر یہاں بھارتی ہائی کمشنر کی کیا ضرورت ہے ؟
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیاہے اس سے یہ بات ثابت ہوگیاہے کہ بھارت ہمارے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزور ی سمجھتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ڈپلومیسی پر یقین نہیں کرتا اور بات چیت کرنے پر تیار نہیں تو پھر یہاں بھارتی ہائی کمشنر کی کیا ضرورت ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات کی طرف نہ آیا تو بات بڑھ بھی سکتی ہے ، ہم زندہ قوم ہیںاور قومیں اپنی بقاءاور تحفظ کیلئے ہر حد تک جاتی ہیں اور ہم بھی جائیں گے ۔