میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی

میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے، تیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
میانمر ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ درجنوں گھر پانی میں ڈوب گئے۔ مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے تیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ بارش کے باعث مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔