بابر اعظم کی شاندار کارکردگی نے حریف ٹیم کے چھکے چھڑا دیئے

انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ وائٹالٹی بلاسٹ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 63 رنز سے شکست دے دی۔

سمرسیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، بابر اعظم نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

جواب میں ہیمشائر نے 13ویں اوور میں 6 وکٹوں پر 69 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے بقیہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ اسطرح سمرسیٹ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 63 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔