شاہد آفریدی بھی حکومت کے خلاف میدان میں، استعفی کے مطالبہ کر دیا

 کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد ہلاکتوں ہوئیں تو ہر کوئی سندھ حکومت پر تنقید کر رہا ہے، بارشوں کے باعث لوگ عید الاضحیٰ کی نماز سمیت قربانی بھی نہ کر سکے، اسی طرح سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے بعد سندھ حکومت مستعفی ہو جائے۔ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اگر ہو سکے تو، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا۔ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہئے۔