شہید سراج رئیسانی کا بیٹا بھارت سے مقابلہ کرنے مقبوضہ کشمیر جانے کا علان

آج یوم آزادی کا دن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہا ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
پاکستانیوں نے آج ملک کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی تھام رکھاہے جبکہ شاہد آفریدی کی کشمیر کا جھنڈا اٹھائے ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
اس موقع پر سراج رئیسانی شہید کے بیٹے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھی پیغام جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں جنگ کا آغاز کیا جس کو میرے والد اور بڑے بھائی نےجان دے کر بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔
ناکامی کے بعد بھارت خود یہ جنگ مقبوضہ کشمیر لے گیا ہے اور بھارت کو ناکام بنانے کیلئے میں شہید سراج کا بیٹا بھارت کا مقابلہ کرنے مقبوضہ کشمیر جاؤں گا۔ کشمیر ہمارا ہے۔