محمد حفیظ کی مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی، نامور پلیر کی جگہ لے لی

مایہ ناز پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ ٹی 20 بلاسٹ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کی کریں گے جنہیں اس ٹیم میں ڈی ویلیئرز کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے مڈل سیکس کو جوائن کریں گے۔ محمد حفیظ کو ابراہم ڈی ویلیئرز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی بلے باز آخری دو گروپ سٹیج میچز اور ناک آﺅٹ میں رسائی کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔

محمد حفیظ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل وہ 2004ءاور 2005ءمیں لیور پول لیگ کی صورت میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔