وزیراعظم عمران خان کی بیان کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج، ایسا کیا کہہ دیا جانیے اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو ہٹلر کہنے سے متعلق بیان کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج دی گئی ہے۔برطانوی، امریکی، چینی، خلیجی، روسی اور فرانسیسی میڈیا نے وزیراعظم کے بیان کو اپنے اخبارات اور ویب سائٹس پر نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔خلیجی اخبارالعربیہ نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر…
روسی خبر ایجنسی اسپوتنک نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں کی نسل کشی نازی سوچ سے متاثر ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان کے مطابق بھارت نسل کشی اور لاک ڈاو¿ن کے ذریعے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کو نازی عزائم کے جیسا قرار دیا ہے۔ چینی اخبار ساو¿تھ چائنا مورننگ پوسٹ نے لکھا لپ پاکستانی وزیراعظم نے کشمیر کے دفاع میں عالمی برادری کی عدم دلچسپی کو ہٹلر جیسے رہنماوں کی خوشامد کے مترادف قرار دیا ہے۔فرانسیسی اخبار Le Monde نے لکھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نازی ازم کے عروج سے تشبیہ دیا ہے۔