قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے ایسا کیا کر دیا کہ تنقید کی زد میں آگئیں؟ جانیے سچ کی خبر میں

پاکستان کے ٹیسٹ سٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔

زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیا۔اقرا اسلم نامی ٹویئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مسلمان ہونے کی وجہ سے کچھ تو خیال کریں۔