راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، فردوس اعوان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کےلئے کھلا چیلنج ہیں۔

عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے، معاون خصوصی کا کہناتھا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
معاون خصوصی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔ 

مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019