وازیرعظم کا عوام کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا ایک اوراہم اقدام سامنے آیا ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ایکسائز میں آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروائےگی۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں ۔
پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بنک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔
متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائز میں ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹر بنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔  وزیراعظم نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایت کو مد نظر رکھ کر کیا۔