آن لائن ڈگری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

آن لائن ڈگریوں کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور سہولت کا آغاز پاکستانی طلبہ کے لیے ملائیشین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے او ایم انٹرنیشنل پاکستان کے جانب سے ایشیا ای یونیورسٹی لاہور سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ملائشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراھیم، ہاشم سلطان، ڈاکٹر عمر مسعود و دیگر کی جانب سے شمع…
ملائیشین سفیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کاروبار نہیں عبادت سمجھ کے کرنا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
تقریب میں ملائشین وفد سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ ای یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا سٹڈیز کے شعبے میں آن لائن داخلہ لیا جاسکے گا۔
سی ای او او ایم انٹرنیشنل ڈاکٹر عمر مسعود کہتے ہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ آن لائن ڈگری سے اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ سی ای او ایشیاء ای یونیورسٹی لاہور سنٹر ہاشم سلطان نے بتایا کہ ایشیا ای یونیورسٹی دیگر اداروں سے مختلف ہے جو طلبہ کو تعلیمی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے حصول میں ای یونیورسٹی بہترین معاون ثابت ہوگی۔