جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا، لاہورہائیکورٹ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گی

جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے ، ان کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں،جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی اور 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا۔