بھارت میں چھڑ گئی سرد جنگ، راہول گاندھی نے مودی سرکار کی بینڈ بجادی

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور غلام بنی آزاد نے سرینگر جانے کا اعلان کردیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے راہول گاندھی اور دیگر رہنماﺅں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریسی رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد نے آج سرینگر جانے کا اعلان کردیا، بی بی سی کے مطابق بھارتی حکومت نے راہول گاندھی کو سرینگر جانے سے روک دیا، کانگریسی رہنما مقبوضہ کشمیر نہ جائیں، دورے سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرجائیں گے، ہم مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کرنے نہیں جارہے، جانے سے روکا گیا تو اس کا مطلب ہوگا حکومت کچھ چھپا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن رہنماﺅں نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سرینگر جانا تھا ،غلام آزاد کو دو بار سرینگر ایئر پورٹ واپس دہلی بھیجا جا چکا ہے۔